فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید33وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا ، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیںاور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2خواتین کو بے آبرو’ 6لڑکیوں اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ستیانہ کے علاقہ34گ ب کے علی شیر کی بیٹی (الف) سے اوباش ملزم نعیم، روڈالہ روڈ کے علاقہ 281گ ب کے تصور عباس کی بھابھی (گ) کو ملزمان ظہیر وغیرہ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، رضا آباد کے علاقہ علی گارڈن کے شبیر حسین کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، رضا آباد نمبر2 کے شہزاد کی اہلیہ (س) بازار گئی واپس نہ آئی، ملت ٹائون کے علاقہ رحمان پورہ کے مختار احمد کی بھتیجی (ط) کو نامعلوم ملزمان، محلہ غازی آباد نمبر2 کے ارشاد کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ25ج ب کے آصف کی ہمشیرہ (ن) کو ملزمان علی حسنین وغیرہ، قصبہ تاندلیانوالہ کے رئوف کی ملازمہ (ص) کو نامعلوم ملزمان، ترکھانی کے علاقہ75گ ب کی نبیلہ کوثر نے بتایا کہ اس کا سابقہ شوہر علی رضا دو بچوں سبحان علی اور ربیعہ کو لیکر لے گیا، سمندری کے علاقہ کینال روڈ کی اقراء کا بیٹا محمد علی گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے، جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب صفیہ بی بی کے پرس چھین لیا، ضلع کچہری کے قریب ادریس سے قیمتی فون چوری، جمیل پارک کے قریب سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، عبداللہ پور انٹر پاس کے قریب حارث محمود سے ڈیڑھ لاکھ روپے، طلائی گھڑی اور فون چھین لیا، رسول پارک کے آصف کے گھر تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑے، ملت چوک کے قریب عرفان سے نقدی، کچی آبادی جڑانوالہ کے قریب اتفاق سے نقدی وفون، مدینہ ٹائون کے مزمل سے فون چھین لیا، 20ج ب کے قربان احمد کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 77ج ب کے شکیل احمد کے واشنگ پلانٹ سے لاکھوں روپے مالیت قیمتی سامان چور لے اڑے، 296ر۔ب کے کامران کی حویلی سے مویشی چوری، جواد ٹائون کی فرزانہ کے کلینک سے قیمتی سامان چوری، غازی ٹائون کے قریب آصف سے ڈیڑھ لاکھ، طلائی انگوٹھی ،لیپ ٹاپ چھین لیا، 40گ ب کے خرم سے 10ہزار وفون، 272گ ب فضل الٰہی کے زرعی رقبہ سے ٹرانسفارمر چور لے اڑے، 631گ ب کے مہر گلناز کی حویلی سے لاکھوں مویشی چوری، 100گ ب کے شاہد کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس اور انورٹر چور لے گئے، 76ر۔ب کے اللہ رکھا سے 20ہزار وفون، 266ر۔ب کے ہارون شوکت سے70ہزار وفون چھین لیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے امتیاز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 424گ ب کے جاوید سے نقدی وفون چھین لیا،کینال روڈ سمندری کے قریب علی اکبر سے 8ہزار وفون، 42گ ب کے شکور کے ڈیرہ سے پنکھا، سپرے پمپ، قیمتی سامان چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ بھاری مالیت کا مال و اسباب لوٹ کر فرار، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں نعمت آباد کے کاشف علی، 72گ ب کے منیب رضا، قصبہ تاندلیانوالہ کے وسیم، مزمل حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




