فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن،پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ ڈویژنل کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں’ جھنگ روڈ پر سیف آباد’ ڈی ٹائپ کالونی’ سمن آباد اور مانانوالہ میں آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا اور دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان ضبط کر لیا۔ جبکہ 204 چک میں مویشیوں کو کارپوریشن کی حدود سے باہر نکال دیا۔ ڈپٹی چیف آفیسر ایم سی ایف عظمت فردوس نے ڈی ٹائپ کالونی’ سمن آباد اور سیف آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے بعض جگہوں میں پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا جبکہ تاجروں کی جانب سے دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان ضبط کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر دکانوں کے باہر فٹ پاتھ کو پیدل چلنے کیلئے خالی رکھیں جبکہ کچہری بازار سے ملحقہ گوردوارہ گلی’ پاکستان ماڈل سکول والی گلی میں بھی پختہ تجاوزات کو ختم کر دیا۔ علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن فیصل آباد انفورسمنٹ عملہ نے 204 چک میں کارروائی کرتے ہوئے شہری حدود میں رکھے جانے والے مویشیوں کے باڑے خالی کروا کر درجنوں جانوروں کو شہری حدود سے باہر بھجوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری فوری طور پر میونسپل حدود سے مویشیوں کو باہر منتقل کر دیں۔ ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں