لزبن/پیرس (سپورٹس نیوز)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کے فوراً بعد سامنے آنے والے عجیب تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔پیرس میں ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے دوران دونوں کی مختصر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر رونالڈو نے انفینٹینو سے گرمجوشی سے خیریت دریافت کی جبکہ فیفا صدر نے ان کے ایک ہزار کیریئر گولز کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے انہیں باقی23 گولز کیلئے نیک خواہشات دیں ۔ رونالڈو نے اچانک ایک غیر معمولی سا منہ بنایا جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث آگئی۔




