فیفا صدر کا ورلڈ کپ2030ئ کے حوالے سے بڑا اعلان

نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے 2030 کے ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے، جس سے فٹبال شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیانی انفینٹینو نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فیفا حکام 2030 کے ایونٹ سے قبل ورلڈ کپ میں مزید 16 ٹیموں کی شمولیت کے امکان کا جائزہ لیں گے، ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔جیانی انفینٹینو نے بتایا کہ ٹیموں کی تعداد میں توسیع یقینا ایک ایسا معاملہ ہے جس پر اس ورلڈ کپ کے بعد متعلقہ کمیٹیوں میں جائزہ لیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں