فیفا نے ارجنٹائن کے کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کردیں

لندن (سپورٹس نیوز) فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعات پر ارجنٹائن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مڈفیلڈر لیانڈرو پیریڈیز پر 10 میچز کی پابندی عائد کردی۔ فیفا ڈسپلنری کمیٹی نے پیریڈیز پر 90 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ناہوئل مولینا کو 7 میچز کے لیے معطل اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔فیفا کے مطابق اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کی تحقیقات کے بعد یہ سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تھیاگو الماڈا اور پابلو مارٹن پائز گاویرا کو ایک ایک میچ کی پابندی اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ارجنٹائن کے ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا کو 3 میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور ان پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں