فیفا ورلڈ کپ۔ مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر برہم

میامی (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہو گئے۔ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصری کھلاڑی، سوشل میڈیا صارفین اور ٹیم کے کوچ نے متنازع فیصلوں پر ریفریز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ارجنٹینا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ریفری نے تقریبا 100 گز دور ہونے والے ایک مبینہ فال کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں مصر کے اسٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ایک موقع پر آمنا سامنا ہوا تاہم اس دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو پھنسا کر گرادیا، ارجنٹینا کے کھلاڑی کے اس عمل پر ریفری کی جانب سے فال نہیں دیا گیا، ریفری کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک اور موقع پر بھی مصر اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کا آمنا سامنا ہوا تاہم یہاں بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی مصری کھلاڑی کو گرا کر آگے چل دیے۔ ریفری کی جانب سے ارجنٹینا کھلاڑیوں کے اس عمل پر فال اور مصر کو پنالٹی شوٹ نہ دینے پر صارفین پھٹ پڑے۔ مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ریفری نے انہیں وارننگ دیتے ہوئے یلو کارڈ جاری کیا۔بعد ازاں ارجنٹینا نے دوسرے ہاف میں 3 گول کرکے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے بعد مصر کے کھلاڑی مصطفی زکو نے ریفریز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک ہو، ٹورنامنٹ پہلے ہی فکس تھا، انہیں اس کے لیے مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی’۔ مصری کھلاڑی نے مزید کہا کہ ‘ریفری بے ایمان تھا، ریفری نے انصاف نہیں کیا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں