فیفا کا تاریخی اقدام۔ افغان خواتین کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت

وینکوور (سپورٹس نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے افغان مہاجرین پرمشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی۔افغانستان کی خواتین پر مشتمل پناہ گزین فٹبال ٹیم کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اہلیت دے دی گئی ہے، جو طالبان کی حکومت کے بعد تقریبا5 سال قبل اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں۔کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والے اجلاس میں فیفا کونسل نے اپنے قوانین میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت اس پناہ گزین ٹیم کو تسلیم کیا گیا ہے جو افغان ویمن یونائیٹڈ کے نام سے کھیلتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں