جنیوا (سپورٹس نیوز) عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا نے اپنے 211 رکن ممالک کے لئے ترقیاتی فنڈز میں ریکارڈ اضافے کی خاطر ایک نیا کمرشل ذیلی ادارہ قائم کرنے اور اس کے اقلیتی شیئرز نجی سرمایہ کاروں کو بیچنے کی تجاویز پیش کی ہیں، جس پر یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے)نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شنہوا کے مطابق فیفا فارورڈ انٹرپرائز کے نام سے قائم کیے جانے والے اس نئے ادارے میں فیفا کے کمرشل حقوق بشمول براڈکاسٹنگ، سپانسرشپ، ٹکٹنگ اور لائسنسنگ شامل ہونگے۔




