فیفا کا پاکستان کے 30 لاکھ طلبہ تک فٹ بال پہنچانے کا ہدف

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے پاکستان میں فیفا کے فٹ بال فار سکولز پروگرام کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے 3 ہزار سرکاری سکولوں کے ذریعے 30 لاکھ طلبہ تک فٹ بال پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس پروگرام کا مقصد ملک میں گراس روٹس سطح پر فٹ بال کو فروغ دینا، کھیل میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنا اور فٹ بال کی مضبوط بنیاد قائم کرنا ہے۔پروگرام کے تحت50 سے زائد ماسٹر ٹرینرز نے فیفا کے ماہرین کی نگرانی میں اپنی تربیت مکمل کرلی ہے۔ تربیتی پروگرام کی قیادت فیفا کے سینئر فٹ بال فار سکولز منیجر انتونیو بویانو سانچیز نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں