فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے صدر کی ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلام آباد میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔پاکستان کی جانب سے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تعمیری روابط کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں