لاہور (بیوروچیف) سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کیلئے مستقل ملازمت کے مواقع ختم ہوگئے ۔ سینئررجسٹرارپبلک سروس کمیشن کے تحت مستقل کی بجائے کنٹریکٹ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیسن، سرجری ودیگرشعبوں میں سینئر رجسٹرار 3سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونگے۔ مستقل ملازمت کے مواقع ختم ہونے پر ڈاکٹرز کی سرکاری شعبہ صحت میں عدم دلچسپی پیدا ہو گئی۔ افسرشاہی ڈاکٹرز کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں مستقل ملازمت کامرحلہ وار خاتمے کیلئے متحرک ہو گئے۔




