فین کا بابر اعظم سے ملاقات کا خواب پوراہوگیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی اور کپتان سپر اسٹار بابر اعظم نے ایک فین کی خواہش پوری کر دی، وائرل ویڈیو میں بابر اعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرنے والے فین کا خواب حقیقت بن گیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سرفراز شرف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنے پسندیدہ کرکٹر بابر اعظم سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور یہ پیغام پشاور زلمی اور بابر اعظم تک پہنچ گیا۔پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی انتظامات کے بعد لاہور میں یہ یادگار ملاقات ممکن ہوئی، جہاں بابر اعظم اور سرفراز شرف آمنے سامنے آئے تو جذباتی اور خوشی سے بھرپور منظر دیکھنے کو ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں