فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس کے طلحہ ابو بکر فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران چھت زمین بوس، بھاری مالیت کا سامان راکھ، ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بتایا جاتا ہے کہ ٹول ٹیکس کے قریب طلحہ ابو بکر فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث بھاری مالیت کا کپڑا و دیگر سامان جل گیا۔ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی۔




