قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت4افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت4افراد لہولہان ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا’ تھانہ صدر کے علاقہ رسول نگر میں معمولی جھگڑ ے پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے فیضان ولد افضل کو بری طرح زخمی کر دیا۔ جڑانوالہ کے علاقہ112گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے مخالف عمر ساجد کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا، جبکہ روڈالہ روڈ کے علاقہ653گ ب کے رہائشی اعظم نے بتایا کہ اس کے بیٹے حامد اور کاشف موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی ، گولیاں لگنے سے دونوں بھائی زخمی ہو گئے۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، بعد ازاں مضروبان
کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں