قاتلانہ حملے،مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیاگیا’ پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 232 رب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان شیر محمد وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف کاشف کو بری طرح زخمی کر دیا جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ کے رہائشی حشمت نواز نے بتایا کہ ان کی ملزمان غلام عباس وغیرہ سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی گزشتہ روز اس کا بھائی شیر محمد ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ کے علاقہ 272 گ ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے خاتون اختر بی بی زوجہ دلدار زخمی ہو گئی۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں