قازقستان کی پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم نے قازقستان کے شہر شمکنت میں منعقدہ ”یو ای ایف اے انڈر 16 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ”میں شرکت کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ اگرچہ میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں نہ رہا’ یورپی فٹبال باڈی کے زیرِ اہتمام ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ پہلی شرکت ملکی فٹبال کی تاریخ کا ایک اہم باب بن گئی ہے۔گزشتہ روز بی آئی آئی کے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملک قازقستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ قازقستان نے کھیل کے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں