قانون دان بننا چاہتی تھی مگر قسمت کو منظر نہیں تھا’ انعم تنویر

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ دل کوئی چھین نہیں سکتا محبت سے پیش کیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اداکارہ انعم تنویر نے شرکت کی اور پروگرام کے سیگمنٹ خالی جگہ پر کریں میں سوالات کے جوابات دیے۔اداکارہ نے کہا کہ دل کوئی چھین نہیں سکتا محبت سے پیش کیا جاتا ہے۔ کراچی میں پیدا ہوئی ہیں مجھے یہاں اپنا پن محسوس ہوتا ہے، میرا تو یہاں تین مرتبہ موبائل فون اور پرس بھی چھینا چکا ہے۔اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں وکیل بننا چاہتی تھی لیکن والدین کو اس پر بھی اعتراض تھا اور شوبز پر بھی تو میں اداکارہ ہی بن گئی۔انعم تنویر نے کہا کہ آج کل پیسہ رئیل اسٹیٹ اور وکالت دونوں میں ہی ہے اگر ایک شعبہ منتخب کرنا ہو تو وکالت کا کروں گی اور میں وکالت میں فیملی لائر ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں