قتل کے مجرم کو سزائے موت’5لاکھ معاوضہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج مظفر علی نے تھانہ نشاط آباد کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد احمد کو سزائے موت اور 5لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق 2 سال قبل نشاط آباد کے علاقہ میں مجرم محمد احمد نے رقم کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے عمران کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا’ پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں