قتل کے مجرم کو عمر قید’50لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم

گوجرہ (نامہ نگار) ڈسٹر کٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد مشتاق نے تھا نہ صدر گوجرہ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا جر م ثابت ہو نے پر مجرم کو عمر قید پا نچ لا کھ روپے معا وضہ کی سزا سنا ئی استغا ثہ کے مطابق تین سا ل قبل چک نمبر 363 ج ب با ہمنی وا لا کے را نا حارث نور کو گاؤ ں مذکور کے رانا اجمل نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور تھا نہ صدر پو لیس نے رانا حارث نور کے بڑے بھائی رانا عا طف نور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے چالا ن ڈسٹر کٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد مشتاق کی عدالت میں پیش کیا جنہو ں نے سماعت کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر عمر قید پا نچ لا کھ روپے معا وضہ کی سزا سنا ئی مدعی مقدمہ کی طرف سے سنیئر قا نو ن دا ن وقاص خا ں مہوٹہ ایڈووکیٹ ہا ئی کو رٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں