قتل یا خودکشی؟خاتون کی چھت سے لٹکتی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قتل یا خودکشی’ شادی شدہ خاتون کی چھت سے لٹکتی نعش برآمد’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ مریم کالونی میں صنم بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل سہیل مسیح سے ہوئی تھی اور میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ شب 35سالہ صنم بی بی نے اپنے رہائشی کمرہ میں چھت کے ساتھ رسی باندھ کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ جبکہ صنم بی بی کے والد سموئیل مسیح نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے داماد سہیل مسیح نے گلے میں رسہ ڈال کر بیوی صنم بی بی کو قتل کر کے نعش چھت کیساتھ لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔ تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں