قذافی سٹیڈیم لاہور کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کر دیئے

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو دیا گیا ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا ہے جب کہ کینیڈا کے میپل لیف کرکٹ گرائونڈ کی 8 جون کی پچ کے خلاف ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔گزشتہ روز آئی سی سی نے جون میں کھیلے گئے میچز کی پچز سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اور کرکٹ کینیڈا کی جانب سے دائر کی گئی 3 اپیلوں پر فیصلے جاری کردیے۔آئی سی سی اپیل پینل نے میچ کی ویڈیو، میچ ریفری کی رپورٹس اور متعلقہ ٹیموں کے کپتانوں کے سرکاری موقف کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے سنائے۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 جون کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیے جانے کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور پر عائد ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا گیا ہے۔اپیل پینل نے قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں