کوئٹہ (بیوروچیف) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈا نادرا مارکیٹ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جنکے تلاش جاری ہے۔




