قومی ترقی کیلئے خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کا روباری خواتین کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سٹیٹ بینک خصوصی رعایتی نرخوں پر سرمایہ مہیا کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کر کے قومی ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہے ان خیالات کا اظہار سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد کی چیف مینجرفوزیہ اسلم نے و دمن انٹر پرینیورشپ ڈے کے موقع پر سٹیٹ بینک کی طرف سے منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا 50 فیصد ہیں جن میں سے بہت تھوڑی تعدا د ملکی ترقی کا حصہ بنتی ہیں جبکہ اس کے کردار سے سماجی ، معاشی اور معاشرتی ترقی کی نئی راہیں کھولی جاسکتی ہیں۔ روبینہ امجد سابق صدر وومن چیمبرآف کامرس’ تسنیم اختر جمیل جی ایم پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وومن چیمبر آف کامرس و دیگر مختلف ادارے مل کر کام کریں تو خواتین کی معاشی ترقی کے راستے وسیع ہو سکتے ہیں وہ زیادہ مضبوط اورپر اعتماد ہو سکتی ہیںگزشتہ سال ہم نے اس کی فائونڈیشن کی بنیادرکھی تھی ۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ نے ترقی کیلئے خواتین کو معیشت کا لازمی جز و بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دوسرے قومی اداروں کی طرح فیصل آباد چیمبر بھی خواتین کو قومی معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف مینجر بلال عارف نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے خواتین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں