جڑانوالہ(نامہ نگار)یوم تکبیر ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح پاکستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بنایا،ان خیالات کا اظہار میاں وقاص خالد جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن جڑانوالہ نے اپنے بیان میں کیا مذکور نے مزید کہا کہ یومِ تکبیر 28 مئی 1998 یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے دشمن کو بتا دیا کہ ہم نہ صرف زندہ قوم ہیں بلکہ اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔یہ دن ہماری جرات ، غیر ت اور ایٹمی قوت کی پہچان ہے ۔ یومِ تکبیر محض ایک تاریخ نہیں،بلکہ ایک پیغام ہے ہم کسی پر حملہ نہیں کرتے، لیکن اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس آنکھ کو نکالنا جانتے ہیں جیسا کہ آپریشن بنیان المرصوص کرکے بھارت کے رافیل طیارے گرائے۔




