فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ پارلیمانی نظام ہی سب سے بہتر نظام ہے جونظام پر لگے داغ کی نشان دہی کررہے ہیں وہ عوام کے ”محسن” ہیں۔ ایسے نظام کودرست کرنے کی ضرورت ہے ۔ 26کروڑ عوام کی مشکلات کے فیصلے اور عوام معاشی بدحالی کا شکار ہوں گے تونظام گرنے کی باتیں ہوں گی۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پٹرول سستا اورقوم کو آئی پی پیز مافیا سے نجات دلائی جائے ملک میں 50فیصد انڈسٹری بند ہوچکی ہے۔ بیرون ممالک سے کوئی سرمایہ کاری کے لئے تیار نہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے محدودطبقہ ے علاوہ تمام طبقات میں قوت خرید نہیں رہی ایسے حالات خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ معاشی استحکام کیے بغیر سیاسی استحکام بھی ممکن نہیں۔




