قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،CPOتنویر حسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے’ معاشرے کو منشیات کی لعنت اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی پی او تنویر حسین کی پولیس لائن کمپلکس میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی پی او نے میڈیا اور پولیس کے درمیان تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا۔ درست، بروقت اور مصدقہ معلومات کی فراہمی کیلئے پولیس اور میڈیا کا مضبوط رابطہ ناگزیر ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنا کر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پولیس کا بنیادی مقصد مظلوم کی داد رسی اور ظالم کا راستہ روکنا ہے۔جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے میڈیا اور پولیس کو مشترکہ ٹیم ورک کے تحت کام کرنا ہو گا۔میڈیا معاشرے کی آنکھ اور آواز ہے، مثبت رپورٹنگ سے عوامی اعتماد میں اضافہ ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں