لارڈز ٹیسٹ’ انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

لیڈز(سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا، لندن پہنچنے کے بعد کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 101 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے’ مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پرامید ہے جو انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ بابر اعظم کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں