لاری اڈا سے چور شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم چوروں کا گروہ لاری اڈا سے شہری کی موٹرسائیکل لے اُڑا’ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے موٹرسائیکل چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ لاری اڈا گل نواز روڈ کے رہائشی عمران نے بتایا کہ اس نے لاری اڈا میں پان شاپ کی دکان کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی تو نامعلوم چور اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر کے اس کی موٹرسائیکل نمبری LEW-3768 لیکر رفوچکر ہو گئے۔ مدعی نے ریسکیو15 پر کال کی اور وہاں پر کھڑی موٹرسائیکل چوکی لاری اڈا کے حوالے کر دی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں