لاہور(بیوروچیف) لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، سموگ کے باعث شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، سموگ مانیٹرنگ( سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہوائوں کی زد میں آج اوسط اے کیو آئی 292 تک پہنچ گیا ہے۔صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔




