لاہور (بیوروچیف) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح265ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح 318تک پہنچ گئی۔فضائی آلودگی کے اعداد و شمار کے مطابق چمن پارک میں ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 318، برکی روڈ پر 299، ماڈل ٹائون میں 260، ڈی ایچ اے میں 257، بیدیاں روڈ پر 253 اور اقبال ٹائون میں 250 ریکارڈ کیا گیا۔ عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کی شرح 178 رہی۔فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب شہر میں صبح سویرے موسم میں خنکی محسوس کی گئی، جبکہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔




