لوگوں کے چاچا بولنے کو انجوائے کرتا ہوں’افتخار احمد

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فرنچائز پشاور زلمی کے آل راونڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کے چاچا بولنے کو انجوائے کرتا ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں افتخار احمد نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی زیادہ بولنگ کی اور تیاری کافی اچھی تھی۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے ساتھ بولنگ پر زیادہ کام کیا، لوگوں کی محبت ہے کہ وہ چاچا بولتے ہیں اور میں انجوائے کرتا ہوں۔زلمی آل راونڈر نے مزید کہا کہ مڈل آرڈر میں فرحان یوسف، اوپنر میں سمیر منہاس اور بولنگ میں علی رضا اس سیزن میں اچھا کھیل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں