لڑکی کو حراساں کرنے پر مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)سکول کی بچیوں کو حراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق ہیڈ مسٹریس گرلز سکول چک 253گ ب فریحہ افضل نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ ملزمان محمد طفیل وغیرہ نے سکول کے باہر آکر بچیوں کو پریشان و حراساں کیا اور موبائل سے ویڈیو بنا کر گالی گلوچ کیا اور چوکیدار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جس پر مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں