فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون علی اکبر نے ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر خاتون کو گولیاں مارنے والے ملزم کو سات سال بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 119 ج ب سمانہ میں 17 اکتوبر 2019ء کو ملزم اطہر عرف عالمی مقامی مل میں کام کرنے والی خاتون فرح کو دوستی کرنے کا کہتا تھا اور اس کا فون چوری کر کے تصاویر اپنے فون پر اپ لوڈ کر لیں اور اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا، لڑکی کے انکار کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔




