لڑکی ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور ( بیوروچیف)نواب ٹائون کے علاقے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا، ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ایس پی صدر انوسٹی گیشن عبداللہ عمران چیمہ کو خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔انوسٹی گیشن پولیس کی فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے والاے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹیکسی کمپنی میں موٹر سائیکل سوار کے طور پر کام کرتا تھا۔ملزم نے نازیبا حرکات سے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ انوسٹی گیشن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو فوری گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملزم پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں