38افراد کو قتل کرکے کھانیوالا گرفتار

یوگنڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)یوگنڈا میں 15سال کے دوران 38افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں کھانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم مجوریزی موسیٰ پر الزام ہے کہ اس نے 2010سے 2025کے دوران یوگنڈا کے اضلاع ماساکا، ایبانڈا اور کازو میں متعدد افراد کو قتل کیا اور ان کی باقیات کھائیں۔یوگنڈا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل موہوزی کینیروگابا نے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے اسے ملک کی تاریخ کا بدترین قاتل اور آدم خور قرار دیا۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں کی مدد سے گھروں میں داخل ہوتا اور اہل خانہ کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کرتا تھا بعض افراد کو مبینہ طور پر جعلی تعلقات کے ذریعے پھنسایا گیا جس کے بعد انہیں قتل کردیا گیا۔تحقیقات کے مطابق ایک واقعے میں ملزم اور اس کے ساتھیوں پر پینٹی کوسٹل پادری اسٹیون موگامبے اور ان کے پورے خاندان کو قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں