کراچی (شوبز نیوز) ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ جویریہ عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام ہو جب تک اس میں محنت اور لگن شامل نہ ہو کامیابی کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری ہو یا ڈرامہ انڈسٹری ہر جگہ پر اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑتی ہے تب جا کر کوئی بھی شخص ایک کامیاب اداکار یا اداکارہ بنتے ہیں ماضی میں شوبز میں اپنا مقام بنانا آسان نہیں ہوتا تھا۔ سینئرز سے کام سیکھنے کیلئے بڑی تگ ودو کرنا پڑتی تھی۔ ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے کیلئے صرف پی ٹی وی ہی بڑا ذریعہ تھا تاہم جب سے پرائیویٹ چینلز شروع ہوئے اداکاروں کیلئے نہ صرف آسانیاں پیدا ہوئیں بلکہ بہت سے نئے اداکار بھی اس فیلڈ میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی دوسری شادی سے خوش ہوں، شوہر بہت خیال رکھتے ہیں، زندگی خوشگوار گزر رہی ہے۔




