لینڈ سلائیڈنگ سے دو عمارتیں تباہ

مری(نامہ نگار)پنجاب کے ضلع مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں ۔ حادثہ دریاگلی روڈ پر پیش جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔دوسری جانب ضلعی حکام نے کہا کہ متاثرہ عمارتیں پہلے ہی خالی کرا لی گئی تھیں اور مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا اور ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی عمارتیں بھی خالی کروا لی گئیں، علاقہ مکمل سیل ہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں