مائیکل دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

نیویارک (شوبز نیوز)موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم مائیکل دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سوانحی فلم بن گئی ہے۔ہدایت کار اینٹونی فوکوا کی اس فلم نے عالمی باکس آفس پر 977.4 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرتے ہوئے اوپن ہائیمر کا ریکارڈ توڑ دیا، جس نے مجموعی طور پر 975.8 ملین ڈالر کمائے تھے۔24 اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم میں مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جبکہ اسے لائنس گیٹ نے ریلیز کیا۔رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے کے اختتام پر فلم نے مزید 9.2 ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں