لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچز کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔عرفان محسود نے 1 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 38 فل ایکسٹنشن پنچز کرکے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔عرفان محسود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 30 پنچز کا ورلڈ ریکارڈ ٹارگٹ رکھا تھا، پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈ بنا چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے 100، 80، 60 اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے۔




