لاہور (شوبز نیوز) معروف پاکستانی فوٹو گرافر اور اسٹائلسٹ خاور ریاض نے مارڈرن خواتین کی زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی خواتین پہلے کے مقابلے میں زیادہ خودمختار ہونے کے باوجود زیادہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خاور ریاض نے کہا کہ ماضی میں خواتین گھریلو زندگی میں زیادہ سمجھوتہ کیا کرتی تھیں، جبکہ آج کی خواتین تعلیم یافتہ ہیں، معاشی طور پر خودمختار ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ان کے مطابق آج کی خواتین کے پاس تعلیم، کیریئر اور مالی آزادی سب کچھ ہے




