کراچی (شوبز نیوز) شوبز میں محنت کے ساتھ مقام بنانے والی سنبل اقبال نے ایک پوڈ کاسٹ پروگرام کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ شوبز میں اتنی زیادہ پذیرائی ملے گی۔ جتنا بھی کام کیا ڈرامہ دیکھنے والوں نے اُسے بہت پسند کیا، جس پر میں شکر گزار ہوں، آئندہ بھی اپنے مداحوں کے معیار پر پورا اتروں گی، ڈرامہ کے سیٹ پر ان ٹائم پہنچنا میری عادت ہے، کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں اور نہ ہی کسی کو کاپی کرتی ہوں۔ اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کے ڈراموں میں ماضی کی نسبت بہت ساری سہولیات میسر ہیں اور اداکاروں کو اتنی زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔ اپنے کام میں نکھار پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے اس کو کبھی چھوڑ نہیں سکتی۔




