مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) فیصل آباد نے مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمیر ولد محمود الحسن سکنہ چک نمبر 255ر ۔ب، نواں پنڈ، فیصل آباد کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو لاہور ہائی کورٹ لاہور سے قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 314/2025 بجرائم 109، 419، 420، 468، 471 تعزیرات پاکستان درج ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقدمہ مدعی علی رضا ولد حیدر علی کی درخواست پر درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے خود کو بینکنگ نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے آٹو فنانس لون اسکیم میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دہی کے ذریعے مبلغ 1 کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار 575 روپے ہتھیا لیے۔ملزم کو ایس ایچ او اجمل حسین، ایف آئی اے فیصل آباد کی سربراہی میں گرفتار کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں