ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن ، پولیس تھانہ ماموں کانجن نے دو افراد سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کردئیے ‘ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ماموں کانجن نے دوران گشت چونگی نمبر 5کے قریب فیض کو چیک کیا جس سے دس لیٹر دیسی شراب ہوئی دوسری کاروائی میں 507گ ب موڑ کے قریب علی رضا کو بھی مشکوک سمجھ کرچیک کیا گیا علی رضا سے بھی دس لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی دونوں ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا گیا۔




