فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گزشتہ ماہ مارچ کے دوران مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 514 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ کے دوران 13195 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں’ جن میں 3018 ٹریفک حادثات’ 8609میڈیکل ایمرجنسی’ ڈوبنے کے 10′ آگ لگنے سے 160′ عمارتیں گرنے کے 8′ قتل’ اقدام قتل’ خودکشی سمیت لڑائی جھگڑے کے 281 اور 1029 متفرق واقعات رونما ہوئے۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے 13437 افراد کو ریسکیو کیا۔ 7658 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور 5265 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تاہم اسی دوران مجموعی طور پر 514 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، تاہم انسانی خدمت کیساتھ ساتھ 80کالز پر درختوں میں پھنسے پرندوں اور جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر احتشام واہلہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے کیلئے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑیاں روڈ پر لانے کی اجازت نہ دیں۔




