ماہ نومبر’ مختلف حادثات میں 730 افرادجاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گزشتہ ماہ نومبر کے دوران مختلف حادثات میں 730 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ماہِ نومبر میں کنٹرول روم کو 13380ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ بروقت موقع پر پہنچ کر 2913روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 9189میڈیکل، 135آگ لگنے، 206کرائم، 08ڈوبنے، 05عمارت گرنے اور 842دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ آگ لگنے کے واقعات کے دوران فوری آگ پر قابو پاتے ہوئے تقریباً 24کروڑ سے زائد کی املاک کو نقصان سے بچایا۔ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ 82کالز پر درختوں میں پھنسے پرندوں اور مختلف جانوروں کو ریسکیو کیا گیا۔ مختلف ایمرجنسی کے دوران 14465متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 7675کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 5167افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران 36 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ مختلف ایمرجنسیز کے دوران مجموعی طور پر 730افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں