مایا علی کے چیلنج نے احد رضا میر کو مشکل میں ڈال دیا

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار احد رضا میر اور مایا علی نے اپنے آنے والے ڈرامے ایک محبت اور کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ احد رضا میر کو اردو ٹنگ ٹویسٹر بولنے کا چیلنج دیتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں احد نے پراعتماد انداز میں چیلنج قبول کیا تاہم مشکل الفاظ کی ادائیگی میں وہ الجھ گئے جس پر مایا علی بے اختیار ہنس پڑیں۔بعد ازاں احد رضا میر نے مزاحیہ انداز میں مایا علی سے کہا کہ وہ پہلے خود ٹنگ ٹویسٹر صحیح طریقے سے ادا کرکے دکھائیں۔ اس کے بعد مایا علی نے انہیں آہستہ آہستہ الفاظ کی ادائیگی سمجھائی جبکہ احد مسکراتے ہوئے جملہ دہرانے کی کوشش کرتے رہے۔اس مختصر مگر دلچسپ ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں