مایوسی کے باعث اداکاری کو خیرباد کہہ دیا’یامی گوتم

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر اپنے آبائی علاقے ہماچل پردیش واپس جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں یامی گوتم نے اپنے کیریئر کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 2012 میں فلم وکی ڈونر سے کامیاب آغاز کے باوجود مجھے طویل عرصے تک اچھے کردار نہیں مل سکے۔37سالہ اداکارہ نے کہا کہ مسلسل مایوسی کے باعث میں نے اداکاری کو خیرباد کہنے اور اپنے آبائی شہر واپس جا کر نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔یامی گوتم نے بتایا کہ اسی دوران مجھے 2019 کی جنگی فلم یوری: دی سرجیکل اسٹرائیک میں وکی کوشل کے مد مقابل کام کرنے کا موقع ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں