چنیوٹ(نامہ نگار)مبینہ طور پر زہریلی دہی کھانے سے ماں سمیت تین بچوں کی حالت غیر ہوگی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے محلہ فیروز کالونی میں پیش آیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا واقعہ کا نوٹس فوری رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر زہریلی دہی کھانے سے ماں سمیت تین بچوں کی حالت غیر ہوگی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرہ بچوں کے والد کے مطابق بچوں کی والدہ عازیہ نے بچوں سمیت گھر کی بنائی ہوئی دہی کھائی جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی ایک بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت سب بہوش ہوگئے جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کیایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا متاثرہ افراد میں حسان، ہانیہ اور اسوہ اور عازیہ وسیم شامل ہیں بچوں کی عمریں 7 سال سے 12 سال کے درمیاں ہیں واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ فیروز کالونی میں پیش آیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی چنیوٹ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کی، ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسرز کی لواحقین اور ڈاکٹرز سے ملاقات، بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے میڈیکل سپیشلسٹ کے مطابق بچوں کو کسی قسم کی فوڈ پوائزنگ نہیں ہوئی تمام گھر والوں نے مبینہ دودھ دہی کھایا، بچوں کی طبیعت خراب ہوئی فوڈ سیفٹی پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے، معافی نہیں ملے گی۔




