فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی جڑانوالہ کیساتھ مبینہ مقابلہ میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل لہولہان ہو گیا، پولیس ذرائع کیمطابق انچارج جڑانوالہ سی سی ڈی نے نواحی گائوں 239 گ ب کے قریب اشتہاری ملزمان شفقت وغیرہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے کانسٹیبل خرم شہزاد زخمی ہو گیا
، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔




