مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ ستیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک’ 2 ساتھی فرار ہو گئے،پولیس نے ہلاک ہونیوالے منشیات فروش کی لاش کے قریب سے سوا کلو سے زائد چرس،پسٹل اور موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے نفری کے ہمراہ چک نمبر 90 گ ب کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے 3 کس نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا مگر وہ چک نمبر 91 گ ب کی جانب فرار ہو گئے پولیس کے تعاقب پر مشکوک افراد موٹر سائیکل پھینک کر جھاڑیوں میں چھپ گئے اور پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ ایک ہلاک ہو گیا جسکی شناخت عبد الواحد عرف باوا ولد عیش ساکن 432 گ ب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالا منشیات فروش ریکارڈ یافتہ تھا پولیس نے ہلاک ہونیوالے منشیات فروش لاش کے قریب سے سوا کلو سے زائد چرس،30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں